Wednesday, April 17, 2019

ایپوامیا گرینڈ اجلاس ملتان

ایپوامیا گرینڈ اجلاس۔۔۔ ملتان



السلام علیکم۔۔۔
دوستو، جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اعلی حکام کی جانب سے واٹر مینجمنٹ ملازمین کے حقوق کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ نا تو ہماری اسکیل 11 سے 14 میں اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے۔ حالانکہ دیگر محکمہ جات کے ملازمین گریڈ 16 کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ نا ہی بار بار وعدوں کے باوجود مستقل کیا جا رہا ہے۔ اور نا ہی کمپیوٹر آپریٹرز سمیت نوکری سے نکالے گئے تمام ساتھیوں کو بحال کیا جا رہا ہے۔ اور ایس این ای اسٹاف کو ہے پروٹیکشن بھی نہیں دی جا رہی۔  باوجود اس کے کہ لاہور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان نے ہمارے حق میں فیصلہ بھی دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متضاد اور پریشان کن اطلاعات بھی آ رہی ہیں۔

اس سارے تناظر میں پنجاب کے اسٹاف میں مستقبل کے حوالے سے شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب کابینہ ایپوامیا نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ منگل 23 اپریل 2019 کو پنجاب بھر کے تمام اسٹاف کا گرینڈ اجلاس ملتان میں منعقد کیا جائے۔ اجلاس میں واٹر مینجمنٹ آفیسرز سمیت، سپروائزرز ( ریگولر، ایس این ای، پراجیکٹ، نیو پراجیکٹ)، کمپیوٹر آپریٹرز، راڈ مین، نائب قاصد اور درجہ چہارم کے تمام دیگر ملازمین کو مدعو کیا جاتا ہے۔
گرینڈ اجلاس کا ایجنڈا درج ذیل ہے۔

  1. ناحق برطرفی کیے گئے تمام ملازمین کی بحالی
  2. دیگر محکموں کے سب انجینئرز کی طرح اسکیل 14 میں ترقی
  3. تنخواہوں کا تحفظ
  4. تمام کیڈرز کی مستقلی
  5. مستقبل کے حوالے سے دیگر لائحہ عمل کی تشکیل

آپ سے درخواست ہے کہ اجلاس میں لازمی شرکت کریں۔
ور ہر کیڈر و کیٹیگری سے نمائندگی کریں تا کہ باہمی گفت و شنید کے بعد مشترکہ طور پر متفقہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جا سکے۔

گرینڈ اجلاس:
دن: منگل
تاریخ: 23 اپریل 2019
وقت: دس بجے صبح
مقام: ملتان (عین مقام واٹس اپ اور فیس بک گروپ میں ہفتہ تک شئیر کر دیا جائے گا)

چلو چلو۔۔۔ ملتان چلو


منجانب: صدر و کابینہ ایپوامیا، پنجاب
(ندیم رزاق کھوہارا۔ سیکرٹری پریس و انفارمیشن ایپوامیا پنجاب)